نئی دہلی: بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خاں نے دہلی میں کوویڈ۔19 مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والے Rembesivir انجکشن کا عطیہ دیا ہے۔ دہلی کے وزیرصحت ستیندر جین نے بتایا کہ شاہ رخ نے 500 انجکشن بطور عطیہ دہلی کے مریضوں کیلئے دیئے ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ اسٹار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ عطیہ ٹھیک وقت پر وصول ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وائرس کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے اور اس صورتحال میں شاہ رخ کا انسانیت نواز اقدام قابل تحسین ہے۔