ریاض : خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کویت کے شیخ مبارک جابر المبارک آل حمد آل صباح کی وفات پر کویت کے امیر سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔’سعودی پریس ایجنسی’ کے مطابق شاہ سلمان نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد آل جابر آل صباح اور ان کے خاندان کے نام اپنے پیغام میں شیخ جابر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔محمد بن سلمان نے اپنے تعزیتی کیبل میں امیر کویت اور ولی عہد شیخ مشعل آل احمد آل جابر آل صباح سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے دعا کی۔