شاہ سلمان بن عبدالعزیز کےطبی معائنے کامیابی سے مکمل

   

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز،پھیپھڑوں کے انفیکشن کے طبی معائنے کامیابی سے مکمل کیے جانے کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ میڈیاکے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شاہ سلمان کے طبی معائنے کیے جائیں گے۔سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو کابینہ کے اجلاس کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے بارے میں آگاہ کیاتھا۔ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے خادم حرمین شریفین کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے والے ہر شخص کا شکریہ ادا کیا اور شاہ سلمان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔