ریاض : سعودی عرب کے تحت سینیگال میں افطار پروگرام کا انعقاد کیا گیا،جس کے تحت مقامی شہریوں کو راشن فراہم کیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق شمالی سینیگال کے علاقے لوگا میں ہائر اسلامک انسٹیٹیوٹ نے شاہ سلمان افطار پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام کا مقصد 5ہزار لوگوں کو کھانا فراہم کرنا ہے۔ پروگرام کا افتتاح سینیگال میں سعودی سفارت خانے کے نمایندے اور اس کے مذہبی اتاشی وحید محمد مجاربی نے کیا۔ اس موقع پر لوگا کے گورنر عبدالعزیز وال اور دیگر عہدیداربھی موجود تھے۔