شاہ سلمان نے ریاض بلیوارڈ میں’اسپورٹس ٹاؤر‘کے ڈیزائن کی منظوری دے دی

   

ریاض : سعودی دارالحکومت ریاض میں اسپورٹس بولیوارڈ پروجیکٹ نے ’اسپورٹس ٹاور‘ کے ڈیزائن کی منظوری دی ہے ایک بلند عمارت جس میں مختلف انڈور سپورٹس کیلئے کورٹس ہیں۔ ایس پی اے کے مطابق محمد بن سلمان کی سربراہی میں منصوبے کے ڈائریکٹرز نے اعلان کیا کہ’ انہوں نے ا سپورٹس ٹاور کے ڈیزائن کی منظوری دی ہے‘۔اسپورٹس بولیوارڈ ریاض کے ان چار منصوبوں میں سے ایک ہے جسے شاہ سلمان نے مارچ 2019 میں شروع کیا تھا یہ منصوبہ ویژن 2030 کا ایک اہم جز ہے۔اسپورٹس بولیوارڈ پورے شہر میں 135 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ اس میں پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ، گرین ٹریک ہیں۔ اس میں پروفیشنل اورشوقیہ سائیکل چلانے والو ں کیلئے خصوصی ٹریک، گھڑ سواری کے راستے اور سپورٹس کی سرگرمیوں کیلئے مقرر مقامات شامل ہیں۔