شاہ سلمان کا امیر قطرکو دعوت نامہ

,

   

ریاض ۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو خلیج تعاون کونسل کے41 ویں اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ ارسال کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ارسال کیا جانے والا دعوت نامہ جی سی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف فلاح الحجرف نے پہنچایا ہے۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد نے دار الحکومت دوحہ میں ایوان امیری میں جی سی سی کے سیکریٹری جنرل کا استقبال کیا جہاں انہیں کانفرنس کی تیاریوں اور ضروری امور سے آگاہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے 5 جنوری 2021 کو ریاض میں خلیج تعاون کونسل کا 41 واں اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں شرکت کرنے کے لیے ایوان شاہی سے جی سی سی کے سربراہان کے لئے خصوصی دعوت نامے ارسال کئے ہیں۔