ریاض ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں شاہی خاندان کے اندر غداری اور موجودہ بادشاہ کا تختہ پلٹنے کی سازش کولیکر کئی طرح کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ اب پتہ چلا کہ شاہی خاندان کے جن ممبران کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی پلاننگ سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کے اقتدار حاصل کرنے میں رکاوٹ پیدا کرنا تھا۔ سعودی عرب میں اس بات کو لیکر بحث جاری ہے کہ شاہی خاندان کے افراد کس طرح سے تختہ پلٹ کی سازش رچ رہے تھے۔ اتنا ہی نہیں اس بات کی افواہ نے بھی زور پکڑ لیا تھا کہ شاہ سلمان کی صحت بگڑتی جارہی ہے اور ان کی جگہ ان کے بیٹے گدی سنبھال سکتے ہیں۔کچھ معتبر ذرائع کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ گرفتار ہوئے شاہی خاندان کے ممبر آپس میں بات چیت کرتے ہوئے پائے گئے تھے کہ اگر موجودہ بادشاہ کی موت ہوتی ہے یا وہ دوسرے کنہیں وجوہات سے نااہل ہوتے ہیں تو ان میں سے کسی ایک کو ولی عہد شہزادہ کی تاجپوشی میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے اور ایک دعویداعر کے طور پر سامنے آنا ہے۔
