شاہ سلمان کی اسرائیلی تشدد کی مذمت

   

ریاض: خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں اور اسرائیلی افواج کے مسجد اقصیٰ میں تشدد کے اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران یہ بات کہی ہے۔ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں یروشلم میں اسرائیلی حملوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کی جانب سے اپنے حقوق کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر ان کے ساتھ کھڑا ہے۔