شاہ سلمان کی زیر صدارت کابینہ اجلاسغزہ سمیت مختلف موضوعات پر بحث

   

ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کی جس میں مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس کے آغاز میں ولی عہد مملکت اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف ممالک کے سربراہوں جن میں فرانسیسی صدر ، روسی فیڈریشن کے صدر اور عراق کے وزیر اعظم کی جانب سے کیے گئے ٹیلی فونک رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں مختلف موضوعات زیر بحث آئے تھے۔وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے سعودی پریس ایجنسی کو بتایا کہ کابینہ نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر بھی بحث کی جن میں سرفہرست مملکت کی جانب سے غزہ پٹی میں جنگ کے خاتمے اور یمن میں مستقل بنیادوں پر قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششیں شامل تھیں۔کابینہ نے سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی امن کوششوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زوردیا کہ خطے میں کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے عالمی برادری اس حوالے سے فعال کردار ادا کرے۔وزراء￿ کونسل نے 57 برس سے فلسطین ہر اسرائیل کے غیرقانونی قبضے کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری کردہ مشاورتی رائے کا خیرمقدم کیا۔