شاہ سلمان کی زیر صدرات سعودی کابینہ کا آن لائن اجلاس

,

   

ریاض۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعودی کی زیرصدارت کابینہ کا ورچوئل (آن لائن)اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات ، فریضہ حج کی تیاریوں، حج کے موقع پر حجاج کرام کی صحت کی حفاظت کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ کو حج کے موقع پر امن وامان کے قیام، حجاج کرام کی سلامتی، مناسک حج کی ادائی میں دی جانے والی سہولیات اور حجاج کرام کی خدمت کے لیے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے کیے گئے اقدامات اور اعلانات پرعمل درآمد کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی گئی۔سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کابینہ کے رکن اور وزیر مملکت ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں جی 20 اجلاس کی سعودی عرب کی میزبانی کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔۔انہوں? نے اجلاس میں یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کی گئی اور حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور بمبار ڈرون طیاروں سے حملوں پر بھرپور جوابی کارروائی کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں جی 20 اجلاس کے مملکت کی میزبانی میں انعقاد اور اس کی تجارتی اور اقتصادی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ڈاکٹر عصام بن سعید نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں لیبیا میں جاری لڑائی اور جنگ بندی کی کوششوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس میں سعودی عرب کے کردار اور ذمہ داریوں پربھی بات چیت کی گئی۔