ریاض ۔ 3 جون (ایجنسیز) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو پولینڈ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد کرول ناوروکی کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔سعودی پریس ایجنسی نے کہا کہ بادشاہ اور ولی عہد نے صدر کے لیے فرائضِ منصبی میں کامیابی اور پولینڈ کے عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ناوروکی نے انتہائی سخت مقابلے میں 50.89% ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف وارسا کے میئر رافال ترزسکوسکی کو 49.11% ووٹ ملے۔