شاہ سلمان کے فرزند عبدالعزیز نئے سعودی وزیر توانائی

,

   

دوبئی 8 ستمبر( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے شاہ سلمان نے ملک کے وزیر توانائی کو تبدیل کردیا ہے اور اب یہ ذمہ داری اپنے فرزند شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کو سونپی ہے ۔ یہ ایک اہم ترین قلمدان سمجھا جاتا ہے اور ایسے وقت میں دیا گیا ہے جبکہ تیل کی قیمتیں توقع سے کم ہوگئی ہیں۔ نئے وزیر توانائی 34 سالہ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بڑے سوتیلے بھائی ہیں۔ شاہ سلمان نے خالد الفیصل کو اس وزارت سے سبکدوش کرتے ہوئے عبدالعزیز بن سلمان کو یہ ذمہ داری سونپی ہے ۔ شہزادہ عبدالعزیز کو سعودی عرب کے توانائی شعبہ کا ایک طویل تجربہ ہے اور یہ تاثر عام ہے کہ وہی اس وزارت کی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔ وہ اس سے قبل وزارت توانائی میں کئی اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں ۔وہ حال ہی میں منسٹر آف اسٹیٹ توانائی امور بھی رہ چکے ہیں۔ وزیر توانائی کی حیثیت سے نیا قلمدان سنبھالنے کے باوجود شہزادہ عبدالعزیز ولیعہد محمد بن سلمان سے قربت نہیں رکھتے ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب السعود خاندان کے کسی فرد کو وزارت توانائی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔