عمان : عمان کے سلطان ہیثم بن طارق ترکیہ کے دورے پر انقرہ پہنچ گئے، جہاں صدر اردغان نے ان کا استقبال کیا۔ اردغان نے کہا کہ عمان کے ساتھ ہمارے تعلقات تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ جب تک غزہ میں فوری، منصفانہ اور مستقل جنگ بندی نہیں کی جاتی ہم علاقائی اور عالمی امن حاصل نہیں کر سکیں گے۔