شاہ فیصل جیسے لوگ پاکستان سے پیسے لے کر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کرتے ہیں : بی جے پی لیڈر کویندرگپتا کا آئی اے ایس ٹاپرشاہ فیصل پر الزام 

,

   

سری نگر : بی جے پی کے سینئر لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے ایک متنازعہ بیان دے دیا ہے ۔انہوں نے گذشتہ ہفتہ آئی اے ایس سے استعفیٰ دینے والے شاہ فیصل پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ استعفیٰ دینے کیلئے پاکستان سے پیسے ملے ہوں ۔کویندر گپتا نے کہا کہ ایسے لوگ پاکستان سے پیسے لے کر ملک کو تقسیم کرنے او رکشمیر میں تناؤ پیدا کرنے کو شش کرتے ہیں ۔

مسٹر گپتا نے کہاکہ ایسے لوگ پاکستان سے پیسے لے کر ملک کو تقسیم کرنے اور کشمیر میں تناؤ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جیسا شاہ فیصل سوچتے ہیں اس سے لگ رہا ہے کہ انہیں پاکستان سے کوئی آفر ملا ہو ۔ انہوں نے کہا کہ شاہ فیصل کے والد کو دہشت گردوں نے ماردیا تھا اور اب وہ خود کچھ دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں ۔ اس بات کا پتہ لگانا ضروری ہے کہ شاہ فیصل ایسا کیو ں کررہے ہیں ۔ کویندر نے مزیدکہا کہ اگرشاہ فیصل کشمیر کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں تووہ افسر کے طور پر اپنا کام جاری رکھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا نوجوان انہیں ایک آئیکان کی طرح دیکھتا ہے اور انہیںآئیکان بنے رہنا چاہئے ۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے پہلے یوپی ایس سی ٹاپر شاہ فیصل نے کشمیر میں مسلسل ہورہی قتل و غارت گری کی مخالفت میں استعفیٰ دیدیا تھا ۔