شاہ فیصل و دیگر دو سیاستدانوں کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی ’ غیر رسمی ‘ ہدایت

   

سرینگر 5 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی اے ایس سے سیاستدان بننے والے شاہ فیصل اور پی ڈی پی کے دو ارکان بشمول سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی کے ماموں کو ‘ جنہیں گذشتہ ہفتے عوامی سلامتی قانون سے رہا کردیا گیا تھا ‘ غیر رسمی طور پر کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ باخبر ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ان تینوں کو پی ایس اے کے تحت رہائی کے بعد ان کے گھروں کو منتقل کردیا گیا تھا ۔ تاہم ان سے غیر رسمی طور پر کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گھروں سے باہر ایک پولیس گارڈ کو بھی متعین کردیا گیا ہے ۔