عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل
سرینگر ، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق آئی اے ایس آفیسر شاہ فیصل نے آج کہا کہ اُن کی حالیہ تشکیل شدہ پارٹی جموں اینڈ کشمیر پیپلز موومنٹ (جے کے پی ایم) آنے والے لوک سبھا چناؤ نہیں لڑے گی، لیکن عوام سے اپیل کی کہ رائے دہی میں بھاری تعداد میں حصہ لیتے ہوئے ’’درست امیدواروں‘‘ کو منتخب کریں۔ فیصل نے کہا کہ چناؤ میں حصہ نہ لینے کی بڑی وجہ عوام سے رابطہ کے پروگرام پر زیادہ توجہ دینا ہے۔ تاہم، عوام کو جمہوری عمل میں بڑی تعداد میں حصہ لینا چاہئے۔