شاہ محمود قریشی کا دورہ امریکہ ملتوی

   

اسلام آباد : امریکی دارالحکومت میں موجود ذرائع نے ڈان کو بتایا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ امریکہ اگلے ہفتے کے لیے طے شدہ تھا تاہم اومی کرون وائرس کے پھیلاؤ کے سبب یہ دورہ ملتوی ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیویارک میں موجود ذرائع نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک سمیت ان کے اسٹاف کے سینیئر اراکین بھی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔رواں ہفتہ امریکہ میں 10 لاکھ سے زائد اومی کرون کے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے پر مزید زور دیا جارہا ہے، ساتھ ہی ایک اور لاک ڈاؤن کی باتیں بھی گردش کر رہی ہیں۔