حیدرآباد ۔ 15 جولائی (سیاست نیوز) شاہ میرپیٹ فائرنگ معاملہ نے اس وقت نیا موڑ اختیار کرلیا جب ٹی وی ایکٹر منوج نے بنگلور سے اپنا انسٹاگرام ویڈیو پیام جاری کردیا۔ منوج نے ان کے نام کو استعمال کرتے ہوئے اس کی میڈیا میں رسوائی کا ذکر کیا اور بتایا کہ صرف نام ایک ہونے سے انہیں بدنام کردیا گیا بلکہ فائرنگ کرنے والا شخص منوج نائیڈو کوئی اور ہے اور میڈیا پر جلد بازی کا الزام لگاتے ہوئے ان کی کردارکشی کرنے والوں کے خلاف ٹی وی ایکٹر منوج نے کارروائی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ شوہر سے علحدگی اور طلاق کی درخواست دینے والی سمیتا کی منوج کے ساتھ سافٹ ویر کمپنی قائم کی ہے اور اس کے ساتھ کام کے علاوہ ناجائز تعلقات میں زندگی بسر کررہی ہے اور سمیتا نے اپنے مکان واقع سلیبرٹی ریسارٹس ہی میں آفس قائم کیا تھا۔ فائرنگ میں زخمی سدھارتھ کو بیٹی حوالے کرنے پر سمیتا راضی نہیں تھی۔ سدھارتھ بیٹی کو ساتھ لے جانے کیلئے پہنچا تھا۔ اس دوران سدھارتھ، سمیتا اور منوج کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اور منوج نے ایرگن سے سدھارتھ پر فائرنگ کردی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع