شاہ میرپیٹ میں ایک شخص کا قتل

   

حیدرآباد ۔ /16 اگست (سیاست نیوز) شاہ میرپیٹ کے علاقہ میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا اور نعش کو سنسان علاقہ میں پھینک دیا گیا ۔ شاہ میرپیٹ پولیس کے مطابق 43 سالہ راما راؤ جو پیشہ سے میستری تم کنٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ /14 اگست کو اس شخص کا گتہ دار اسے چھوڑنے شاہ میرپیٹ آیا اور 200 روپئے ادا کرنے کے بعد چلاگیا ۔ پولیس نے کل علاقہ میں واقع ایس بی آئی بنک کے قریب سنسان مقام سے راما راؤ کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ جس کے سر پر گہرے زخموں کے نشان تھے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے اس شخص کا قتل کیا ہے ۔ پولیس شاہ میرپیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔