شاہ میرپیٹ میں سڑک حادثہ، نوجوان ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 26 اکٹوبر (سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقہ شاہ میرپیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ایک آر ٹی سی بس کی لاپرواہی کے سبب یہ خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں نوجوان شیخ ثقلین ہلاک اور اس کا ساتھی فرحان شدید زخمی ہوگیا۔ دونوں ایک اسکوٹی پر جارہے تھے۔ متوفی اور زخمی کا تعلق کریم نگر کے کارخانہ گڈہ سے بتایا گیا ہے۔ اس حادثہ میں ثقلین کی ہلاکت کی اطلاع کے بعد کارخانہ گڈہ اور کریم نگر میں غم کی لہر دوڑ گئی۔بتایا جاتا ہیکہ حادثہ بس کو اوورٹیک کرنے کے دوران پیش آیا اور بس نے ایک نوجوان کو روند دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ثقلین موٹرسائیکل پر پچھلی سیٹ پر بیٹھا تھا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع