حیدرآباد ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم بالا نگر زون نے شاہ میرپیٹ حدود میں کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی کے ٹھکانہ کو بے نقاب کردیا۔ ایس او ٹی نے کیشو پور علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے 13 افراد کو گرفتار کرلیا۔ جو قمار بازی میں مشغول تھے۔ ایس او ٹی کی اس کارروائی میں قمار بازی کے ٹھکانے سے 13 لاکھ روپے نقد رقم بھی ضبط کرلی گئی۔ ایس او ٹی نے مزید کارروائی کے لئے گرفتار افراد کو شاہ میرپیٹ پولیس کے حوالے کردیا۔
