حیدرآباد :۔ شاہ میر پیٹ کے تالاب میں ایک طالب علم مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ شیخ حسن احمد جو نریڈ میڈ علاقہ کے ساکن شیخ محمد کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا طالب علم بتایا گیا ہے جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شاہ میر پیٹ تالاب گیا اور تیراکی کے دوران مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔
