شاہ نیشنل کوآپریٹو ڈیٹا بیس کا افتتاح کریں گے

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ وامداد باہمی امیت شاہ کل یہاں نیشنل کوآپریٹو ڈیٹا بیس کا افتتاح کریں گے اور ‘نیشنل کوآپریٹو ڈیٹا بیس 2023: ایک رپورٹ’ جاری کریں گے ۔امداد باہمی کی وزارت نے جمعرات کو یہاں کہا کہ ‘امدادی باہمی کے ذریعے خوشحالی’ کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف یہ ایک اہم اقدام ہے ۔ امداد باہمی کی وزارت نے ملک کے بڑے کوآپریٹو سیکٹر کے بارے میں اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک مضبوط ڈیٹا بیس کی ضرورت کو تسلیم کیا ہے ۔ نیشنل کوآپریٹو ڈیٹا بیس ریاستی حکومتوں، قومی انجمنوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری میں تیار کیا گیا ہے تاکہ کوآپریٹو مرکوز اقتصادی ماڈلز کو فروغ دیا جا سکے ۔