شاہ چارلس کا پاکستان میں سیلاب سے تباہی پراظہار افسوس

   

لندن : برطانیہ کے شاہ چارلس نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔برطانیہ کے شاہ چارلس کی جانب سے ایشین کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کیلیے ایڈنبرا کے محل میں دعوت دی گئی۔ پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمدخان اور لارڈ ضمیر چودھری برٹش پاکستانی انیل مسرت اور سفیرعمومی ذیشان شاہ نے بھی دعوت میں شرکت کی،ذیشان شاہ نے پاک برطانیہ تجارت میں فروغ سے متعلق اقدامات سے بادشاہ کوآگاہ کیا۔ انیل مسرت کا کہنا تھا کہ شاہ چارلس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔