شاہ کے کمان سنبھالتے ہی دہلی کورونا کا سچ سامنے آگیا :کپل

   

نئی دہلی، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے لیڈر اور اروند کجریوال کے سابق نزدیکی معاون کپل مشرا نے چہارشنبہ کو وزیراعلی اروند کجریوال کو دلی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد کے سلسلے میں ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر امیت شاہ کے محاذ سنبھالتے ہی سچ سامنے آنا شروع ہوگیا۔ دہلی حکومت نے منگل کو راجدھانی میں کورونا سے اموات کی جو تعداد جاری کی اس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 437کا اضافہ دکھایا گیا۔ پیر کو کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1400 بتائی گئی تھی۔حکومت نے بتایا تھا کہ 437اموات میں سے 93 گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہوئی تھیں جو ایک دن میں کورونا سے مرنے والوں کی ریکارڈ تعداد تھی۔ باقی اموات پہلے کی بتائی گئی ہیں۔ دہلی میں کورونا سے اب تک 1837 لوگوں کی موت ہوچکی ہیں۔مشرا نے کہا کہ وہ یکم ؍مئی سے ہی کہہ رہے تھے کہ دہلی حکومت کورونا سے مرنے والوں کی تعداد چھپا رہی ہے تو اسے سیاست قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ کے محاذ سنبھالتے ہی سچ سامنے آنا شروع ہوگیا۔