شبانہ اعظمی کو فریڈم آف دی سٹی آف لندن کے خطاب سے نوازا گیا

   

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی کو ‘فریڈم آف دی سٹی آف لندن’ کے خطاب سے نوازا گیا ہے ۔شبانہ اعظمی کو خواتین کے حقوق کے لیے کھڑے ہونے اور ہندوستانی سنیما میں ان کی شاندار خدمات کے لیے فریڈم آف دی سٹی آف لندن کے خطاب سے نوازا گیا ہے ۔شبانہ اعظمی سالانہ یو کے ایشین فلم فیسٹول میں شرکت کیلئے لندن میں تھیں اس موقع پر سنیما میں ان کے 50 سال مکمل ہونے کی خوشی میں ایک جشن بھی منایا گیا۔ شبانہ اعظمی نے کہا کہ میں فریڈم آف دی سٹی آف لندن ایوارڈ حاصل کر کے فخر محسوس کر رہی ہوں۔ یہ سنیما کی طاقت کا ثبوت ہے کہ ہم سرحدوں کو عبور کرنے اور معاشرے پر بامعنی اثر ڈالنے کے قابل ہیں۔