ممبئی 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سڑک حادثہ میں کل زخمی ہونے والی اداکارہ شبانہ اعظمی کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے ۔ وہ ممبئی کے کوکیلا بین امبانی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ دواخانہ کے ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر ڈاکٹر سنتوش شیٹی نے بتایا کہ شبانہ اعظمی کی حالت اب مستحکم ہے اس دوران شبانہ اعظمی کے ڈرائیور کے خلاف لا پرواہی سے گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 38 سالہ ڈرائیور کملیش کامت کو بھی اس حادثہ میں معمولی زخم آئے تھے ۔رائے گڑھ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس پرکاس کر نے بتایا کہ ہم نے ڈرائیور کملیش کامت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ابھی اس کی گرفتاری عمل میںنہیں آئی ہے ۔ شبانہ اعظمی کل ممبئی سے پونے جاتے ہوئے راستے میںپیش آئے ایک حادثہ میںزخمی ہوگئی تھیں اور اب دواخانہ میں زیر علاج ہیں۔