٭٭ شبانہ سلیمان کیرالا کی پہلی مسلم مہاوت ہے ، ایک ماہ قبل ہی اس نے مہاوت کی تربیت حاصل کی اور اپنی مہارت کے ذریعہ اُس نے ہاتھی کو بیٹھنے ، اُٹھنے اور گھومنے کی تربیت دی ۔ شبانہ نے بتایا کہ جانوروں کو تربیت دینے بہت مشکل ہے لیکن اس نے ہر دن ان کی زبان اور ان کے اشاروں کو سمجھنے کی کوشش کی اور ہاتھی منیشری راجندرن اس سے مانوس ہوگیا ۔