حیدرآباد۔/31 مئی، ( سیاست نیوز) سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر آج اسوقت سنسنی پھیل گئی جب ایک نامعلوم شخص نے وہاں کی ایک ٹرین میں بم نصب کرنے کی اطلاع دی۔ ریلوے پولیس کے مطابق انہیں فون کال موصول ہوا جس میں شبری ایکسپریس میں بم نصب کرنے کی اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس نے فوری حرکت میں آکر اس ٹرین کو روک دیا اور ڈاگ اسکواڈز اور بم ڈسپوزل ٹیم کے ذریعہ ٹرین کی مکمل تلاشی لی گئی۔ ٹرین میں اچانک تلاشی کے نتیجہ میں پاسنجرس میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا اور ٹرین میں سوار پاسنجرس کو باہر نکال دیا گیا۔ تقریباً دو گھنٹے کی تلاشی کے بعد پولیس نے اس بات کی توثیق کی کہ بم رکھنے کی اطلاع جھوٹی ہے اور فون کال کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ٹرین میں بم رکھنے کی اطلاع جھوٹی ثابت ہونے پر ٹرین کے مسافرین نے راحت کی سانس لی ۔ تلاشی کے دوران پلیٹ فارم پر بھی مسافروں میں خوف کا ماحول تھا۔ب