شبلی منظور دہلی اقلیتی کانگریس کے انچارج مقرر

   

نئی دہلی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی محکمہ نے شبلی منظور کو دہلی اقلیتی کانگریس کا انچارج مقرر کیا ہے ۔ یہ تقرری اقلیتی محکمہ کے قومی چیرمین، راجیہ سبھا ایم پی عمران پرتاپ گڑھی نے کی ہے ، جنہوں نے عوامی خدمت، تعلیم اور اقلیتوں کو بااختیار بنانے کیلئے منظور کی وابستگی کو تسلیم کیا۔ شبلی منظور نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ کی سیاست کے ذریعہ اپنی عوامی زندگی کا آغاز کیا، جہاں انھوں نے طلبہ اور سماج کے پسماندہ طبقات کی آواز بلند کی۔ وہ ایک انجینئر اور ایم بی اے ہیں۔ وہ اپنی تکنیکی مہارت کو سماجی تبدیلی کیلئے استعمال کررہے ہیں اورتعلیم، روزگار میلوں اور اقلیتوں کی بہتری کیلئے اقدامات شروع کیے ہیں۔