کاماریڈی : سابق ریاستی وزیر و سینئر کانگریسی قائد محمد علی شبیر کے شبیر علی فائونڈیشن کے ذریعہ مفت میں آکسیجن کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ شبیر علی کے پرسنل سکریٹری گنگادھر کی اطلاع کے بموجب شبیر علی فائونڈیشن کو رات 10 بجے کاماریڈی اشوک نگر کے لکشمی نارائنا نے فون پر اطلاع دیتے ہوئے آکسیجن کی فراہمی کا مطالبہ کیا جس پر رات 10 بجے انہیں آکسیجن فراہم کرنے پر ان کے افراد خاندان نے شبیر علی سے اظہار تشکر کیا اسی طرح راجم پیٹ منڈل کے سرینواس اور بی بی پیٹ کے نرسملو کو بھی آکسیجن فراہم کیا گیا۔ یلاریڈی حلقہ کے ناگی ریڈی پیٹ کے چیلور کی سنیتا نامی خاتون کو بھی آکسیجن فراہم کیا گیا شبیر علی فائونڈیشن کی جانب سے مسلسل آکسیجن کی سربراہی کا سلسلہ جاری ہے۔