اورنگ آبادمیںجلسہ دستار بندی حفاظ وتقسیم اسناد‘ مولانامحسن پاشاہ قادری کاخطاب
اورنگ آباد۔14؍فبروری(نمائندہ خصوصی اسٹیٹ سماچار ) مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کْل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ نے 14/شعبان المعظم،13/فبروری بروز جمعرات شب براء ت کے موقعہ پر مرکز اہل سنت و جماعت مسجد درگاہ حضرت سید شاہ محمد علی نہری واقع مدرسہء حضرت سیدشاہ حسین ولی شہیداللہ رحمہ اللہ دارالعلوم نہری چھوٹا تکیہ مستقر اورنگ آباد ضلع مہاراشٹرا میں حفاظ کرام کی دستار بندی عطائے خلعت وتقسیم اسناد پیش کرنے کے بعد بحثییت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانان عالم کے لئے اللہ جل مجدہ نے شب برأت کو ظاہر کردیئے ہیں جبکہ شب قدر کو پانچ طاق رآتوں میں پوشیدہ کردی گئی ہے،شب برأ ت جس میں آنے والے سال تک کے فیصلے صادر کردیئے جاتے ہیں قضاء (موت)،قہر و رِضا،قبولیت و رد، نزدیکی و دوری،سعادت مندی فیروزمندی و شقاوت،زہد ورع، تقویٰ و توکل اور پرہیزگاری کی عظیم الشان رات شب برأ ت ہے جسے لیلۃ البراۃ، لیلۃ المغفرۃ ، لیلۃ النجاۃ، لیلۃ الشفاعۃ ، لیلۃ الرحمۃ، لیلۃ الصک، لیلۃ البرکۃ ودیگر ناموں والی اسی رات کو آنے والے سال تک کے بندگان خدا کی زندگی، موت، رزق، ولادت، ہنسی خوشی، غم اور بارش جیسے فیصلے صادر کردیئے جاتے ہیں-اللہ جل مجدہ آسمان اول پر نزول اِجلال فرماتا ہے اور ندا دینے والا فرشتہ ندا دیتا ہے ہے کوء بندہ درازء عمر مانگنے والا لمبی عمر عطا کردی جائے گی،ہے کوء طلب رزق کرنے والا اس کا رزق کْشادہ کردیا جائے ہے کوء گناہوں سے بخشش و توبہ کرنے والا اسے بخش دیاجائے ہے کوئی رحمت مانگنے والا اس پر رحمت خداوندی نازل کردی جائے گی- مولانا محسن پاشاہ نقشبندی نے سلسلہء خطاب جاری رکھتے ہوئے کہاکہ آج کی رات مشرک،مانباپ کا نافرمان،کاہین (ستاروں کو دیکھکر) باتیں بتانے والا،رشتوں کا منقطع کرنے والا،شرابی،سود خور انکی واضح انداز میں مثالیں پیش کرتے ہوئے مسلمانوں پر زور دے کر کہاکہ اگر ان صفات کے لوگ صدق دلی سے توبہ و استغفار کرلیں آنے والی زندگی میں دوبارہ مذکورہ گناہوں سے اجتناب کرینگے تو ضرور ایسے گناہ گاروں کی توبہ اللہ جل مجدہ قبول فرمالیتا ہے-مولانا نے یہ بھی کہاکہ آج ہی کی رات اللہ سبحانہ تعالیٰ بنو کلب کے بکریوں کے بالوں کی مانند گناہ گاروں کی بخشش و مغفرت فرما دیتا ہے نہ صرف شب برأ ت بلکہ اور مزید تین راتیں شب عیدالفطر ، شب عرفہ (نویں ذوالحجۃ الحرام) اور دسویں ذوالحجۃ الحرام کی شب اس طرح چار رآتوں میں قبیلہء بنو کلب کی بکریوں کے بالوں کے برابر گناہ گاروں کی بخشش و مغفرت کردی جاتی ہے۔صدر المدرسین مدرسہ نہری مفتء مہاراشٹرا حضرت علامہ مفتی الحاج شیخ سردار احمد انواری نظامی اشرفی نے صدارت کی-ممتاز قانون داں ایڈوکیٹ الحاج سید رضی الدین نہری متولی مدرسہ نے جلسہ کی سرپرستی کی اور اپنے خطاب میں طلباء کو دینی وعصری علوم کے لئے روآنہ کرنے کی دردمندانہ اپیل کی جہاں پر طلباء سے بغیر کسی فیس لئے کے تعلیم معہ قیام و طعام کے ڈی جاتی ہے-شہہ نشین پر حضرت سید محبوب نظامی نائب سجادہ نشین درگاہ حضرت سید نظام الدین اولیاء محبوب الہی،حضرت ضیاء الدین بیابانی سجادہ نشین بارگاہ حضرت بڑے میاں ،حضرت سید انوار سلطانی سجادہ نشین حضرت سید شہاب الدین شطاری? ودیگر حضرات موجودتھے-مولانا شیخ علی مدرس مدرسہ نے سالانہ تعلیمی رپورٹ پیش کی-مولانا حافظ شیخ ایاز اشرفی مدرس نے بحسن و خوبی نظامت کے فرائض انجام دیئے۔