شب برات کی دعا،مولانا غوثوی شاہ کا بیان

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( راست ) : مولانا غوثوی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شب برات کو اللہ نے لیلۃ مبارکۃ کا نام دیا ہے چونکہ اس رات میں اللہ کی طرف سے ہر انتظامی امور طئے پاتے ہیں ۔ الحمدﷲ کہ آج وہی شب اپنے جلو میں ہزاروں برکتوں کو لی ہوئی ہم میں آگئی ہے اور حق تعالیٰ سبحانہ اپنے بندوں کی مانگوں کو پورا کرنے کے لیے آسمان دنیا پر نزول اجلال فرمائے ہیں ۔ اب ہمارا کام ہے کہ ہم اپنی ہر حاجت کے لیے دو ۔ دو رکعت نماز پڑھ کر حضور ﷺ کے وسیلہ سے دعا مانگیں کیوں کہ یہ رات حصول مقاصد کے لیے قبولیت دعا کی رات ہے لہذا اس رات جس قدر بھی استفادہ کیا جائے کم ہے اس رات میں حضور ﷺ کی بتائی ہوئی اس دعا کو ضرور پڑھیں : اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنی یا کریم ۔۔
بادشاہا جرم مارا عفودار
ما گنہگاریم تو آمرزگار