شب برات کے موقع پر صفائی کے انتظامات کیلئے نمائندگی

   

نارائن پیٹ: 14/فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تحفظ قبرستان و عید گاہ کمیٹی نارائن پیٹ کا ایک نمایندہ وفد نے نارائن پیٹ میونسپل کمشنر بلدیہ سے ملاقات کی اور ایک یادواشت پیش کی۔ اس موقع پر وفد نے کمشنر بلدیہ کو بتایا کہ 25 فروری بروز اتوار شب برات مقرر ہے۔ اس موقع پر مسلمانوں کی کثیر تعداد قبرستان پہنچ کر اپنے اپنے مرحومین کے لئے ایصال ثواب کرتے ہیں۔ اس ضمن میں قبرستان اور عید گاہ’ کے علاوہ مساجد کے پاس صاف صفائی کی جائے۔ اس موقع پر کمشنر بلدیہ نے وفد کو تیقن دیا کہ وہ اس ضمن میں متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت جاری کریں گے۔ اس وفد میں صدر عید گاہ کمیٹی نارائن پیٹ امیر الدین ایڈوکیٹ کونسلر’ محمد سلیم کونسلر’ محمد تقی چاند کونسلر’ ودیگر موجود تھے۔

لوک سبھا انتخابات کیلئے
موثر اقدامات کی ہدایت: ضلع کلکٹر
کریم نگر۔ 14 فروریی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بروز چہارشنبہ ضلع کلکٹر کریم نگر پمیلا ستپتی نے عنقریب منعقد کئے جانے والے لوک سبھا انتخابات کے مرکز رائے شماری ایس آر آر ڈگری کالج کا پولیس کمشنر ، ایڈیشنل کلکٹر ، اسسٹنٹ رٹرننگ آفیسر کے ہمراہ معائنہ کیا۔ اس موقع پر کلکٹر موصوفہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ حلقہ کریم نگر ، ماناکنڈور ، حضورآباد ، ویملاواڑہ ، راجنا سرسلہ ، چپہ دنڈی اور حسنہ آباد کے مرکز رائے شماری کا ایس آر آر کالج میں انعقاد کیا جائیگا۔ اسکے لئے قبل از انتظامات کے اقدام کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔بعد ازاں کلکٹر موصوفہ نے رائے شماری کے انتظامات کیلئے کمروں کا معائنہ کیا اور عہدیداروں کو ہدایات جاری کئے۔