شب برأت کی عبادتیں مسلمان گھرمیں ادا کریں

   

Ferty9 Clinic

توبہ و استغفار، کورونا وائرس کے خاتمہ کی دعائیںکریں: علماء کرام
حیدرآباد۔/8 اپریل، ( پریس نوٹ ) سرکردہ علماء و مشائخ مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری، مولانا سید محمد صدیق حسینی قادری، مولانا سید اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا شاہ آغا محمد قاسم میاں ابوالعلائی، مولانا مفتی محمد عظیم الدین، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا جسٹس سید شاہ محمد قادری، مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا سید محمود صفی اللہ حسینی وقار پاشاہ قادری ، مولانا سید اسرار حسین رضوی المدنی، مولانا سید حمید الدین قادری شرفی، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ قادری، مولانا سید حامد محمد افتخار پاشاہ قادری، مولانا صوفی سید ظہیر الدین علی قادری، مولانااکرم پاشاہ قادری تخت نشین، مولانا سید صفی اللہ قادری، مولانا فراست علی شطاری، مولانا سید آل مصطفی علی پاشاہ قادری الموسوی، مولانا سید خلیل اللہ محمد محمدالحسینی، مولانا سید ابراہیم قادری فاروق پاشاہ زرین کلاہ، مولانا سید شیخن احمد قادری کامل پاشاہ شطاری، مولانا سید ندیم اللہ حسینی، مولانا سید قادر محی الدین جنید پاشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا میر صدر الدین علی خاں اور مولانا سید مرتضی بادشاہ قادری کاشف زرین کلاہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ’’ شب برأت ان متبرک راتوں میں سے ایک رات ہے جس میں عبادت و دعا کی مشغولیت کی تاکید کی گئی ہے۔ اس مقدس رات کے فضائل و برکات بے شمار ہیں۔اس موقع پر ہم سب کی عامتہ المسلمین سے اپیل ہے کہ وہ شب برأت کی عبادتیں ، نمازیں، تلاوت قرآن ، ذکر و اشغال ، توبہ و استغفار اپنے اپنے گھروں ہی میں ادا کریں۔ بالخصوص انسانیت کی بھلائی کیلئے کورونا وائرس سے بچنے اور اس کے دائمی خاتمہ کی دعائیں کریں تاکہ حالات حسب معمول بحال ہوجائیں۔‘‘