حیدرآباد ۔ 19 مارچ (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے شب برأت کے موقع پر شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنس حدود میں گھوم پھر کر حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عبادت کی اس مبارک رات میں امن و امان میں کسی قسم کا کوئی خلل نہ پڑے۔ پولیس کی جانب سے بھرپور بندوبست کیا گیا تھا۔