نئی دہلی 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بے باک قائدین کو مراعات سے محروم کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ بی جے پی کے ناراض رکن پارلیمنٹ اور اداکار شتروگھن سنہا کو ایرپورٹس پر وی آئی پی سہولتوں سے محروم کردیا گیا ہے۔ چنانچہ پٹنہ کے جے پرکاش نارائن انٹرنیشنل ایرپورٹ پر شتروگھن سنہا کو TARMAC تک پہونچنے کے لئے گاڑی استعمال کرنے کی سہولت سے محروم کردیا گیا۔ حالانکہ پٹنہ کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا ایرپورٹ مشاورتی کمیٹی کے صدرنشین برقرار ہیں۔