شتروگھن سنہا کی لالوسے ملاقات

   

رانچی 2 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اداکار سے سیاستدان بنے شتروگھن سنہا نے آج آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو سے راجیندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس میںملاقات کی اور ان کی عیادت کی ۔ سنہا نے ملاقات کے بعد میڈیا سے کہا کہ وہ یہاں خیر سگالی کیلئے اور ان کے دیرینہ دوست لالو پرساد یادو کی مزاج پرسی کیلئے آئے تھے ۔ انہوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ آیا وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بھی پٹنہ صاحب حلقہ بہار سے مقابلہ کرینگے یا نہیں۔ انہو نے کہا کہ وہ پرسکون ہیںاور کسی جلد بازی میں نہیں ہیں ۔