شتروگھن سنہا کی کانگریس میں کل شمولیت

,

   

پٹنہ ۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)بالی ووڈ ایکٹر سے سیاست داں بننے والے شتروگھن سنہا جو تقریباً تین دہے بی جے پی سے وابستہ رہے ، 28 مارچ کو نئی دہلی میں کانگریس میں شامل ہوجائیں گے۔ ایک سینئر پارٹی لیڈر نے آج یہاں بتایا کہ شتروگھن سنہا لوک سبھا حلقہ پٹنہ صاحب سے کانگریس امیدوار ہوں گے جہاں وہ گزشتہ دو الیکشن میںکامیاب ہوئے ہیں۔