حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : فورتھ پارٹنر انرجی کے چیف لیگل آفیسر شجاعت بن علی کو GC Powerlist : India 2025 کمپلائنس ، ای ایس جی اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں اسٹریٹیجک لیگل قیادت کے لیے دیا گیا ہے ۔ شجاعت بن علی کو توانائی ، ماحولیات ، دواسازی ، مینوفیکچرنگ اور پروفیشنل سرویس سمیت مختلف شعبوں میں دو دہائیوں سے زائد کا تجربہ حاصل ہے ۔ وہ عالمی سطح پر بڑے قانونی معاہدوں ، ریگولیٹری امور اور انٹرپرائز رسک فریم ورک کی قیادت کرچکے ہیں ۔ فی الحال وہ فورتھ پارٹنر انرجی میں لیگل ، کمپلائنس اور گورننس کے شعبوں کی نگرانی کررہے ہیں ۔ جہاں وہ صاف اور پائیدار توانائی کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا کے فیلو ممبر شجاعت بن علی کو اس سے قبل بھی مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں کی جانب سے ملک کے نمایاں جنرل کونسلس میں شمار کیا جاچکا ہے ۔ وہ ایک فعال مقرر ، مصنف اور سرپرست بھی ہیں اور قانون ، اخلاقیات ، ای ایس جی ، گورننس اور جدید ٹیکنالوجی پر پالیسی مباحث میں حصہ لیتے رہتے ہیں ۔۔
