نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں کو ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کی یاد دلاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی اپیل کی ہے ۔ اتوار کو اپنے ماہانہ پروگرام ‘من کی بات’ میں مسٹر مودی نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی لگائیں اور دوسروں سے بھی ایسا کرنے کی درخواست کریں۔ انہوں نے کہا، ‘‘میں آپ سب سے گزارش کرنا چاہوں گا کہ بارش کے اس موسم میں محتاط رہیں۔