شجرکاری کے ذریعہ ماحولیات پر قابو پانے کی کوشش

   

Ferty9 Clinic

نظام آبادمیں ریاستی وزیر پرشانت ریڈی کا خطاب ، کوویڈ ٹیکہ اندازی میں ضلع سرفہرست ، کلکٹر کو تہنیت

نظام آباد :چیف منسٹر مسٹرچندر شیکھر رائو کے جنم دن کے موقع پر ایک کروڑ پودلے لگانے کی مہم پر آج وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی نے ویلپور منڈل کے پرائمری ہیلت سنٹر میں ایک ہزار پودے لگایا ۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کے جنم دن کے موقع پر ریاست گیر سطح پر ایک کروڑ پودے لگانے کی مہم کی اپیل پر آج وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی نے ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی کے ہمراہ شجرکاری میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو ریاست گیر سطح پر گذشتہ 6 سالوں سے شجرکاری مہم کو شروع کیا اس مہم کی وجہ سے تلنگانہ ریاست میں 4.7 فیصدشجرکاری ہوئی ہے اور اس گرینیری میں اضافہ ہوا ہے ۔ کسی بھی ریاست میں شجرکاری نہیں ہورہی ہے ہریتا ہرم کے باعث گذشتہ دو تین سالوں سے بارش میں بھی اضافہ ہوا ہے اور چیف منسٹر کے ان کی خواہش کے مطابق مزید 4 فیصد گرینیری میں اضافہ ہونے کی صورت میں بارش میں اضافہ ہوگا۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ جس کسی بھی مقام پر جنگل ہوتا ہے اس مقام پر بارش اطمینان بخش ہوتی ہے اور اس سے سماج کی بھی بھلائی ہوتی ہے ۔ پلے پرگتی ، پٹنا پرگتی پروگرام کیلئے شجرکاری کیلئے دس فیصد بجٹ رکھا گیا ہے اور شہروں میں گرام پنچایت میں بھی 10 فیصد بجٹ شجرکاری کیلئے بجٹ مختص کیا جارہا ہے عہدیدار اور منتخب نمائندے بڑے پیمانے پر شجرکاری کررہے ہیں اور اس کی مثال دیتے ہوئے رکن راجیہ سبھا سنتوش گرین چیلنج کے تحت شجرکاری کررہے ہیں اور ان کی مہم سے متاثر ہوکر سلیبریٹس بھی شجرکاری کررہے ہیں نہ صرف سلیبریٹس بلکہ جنگلات میں اضافہ کے تحت شجرکاری کررہے ہیں اور سلیبریٹس 100 تا 200 ایکر اراضی حاصل کرتے ہوئے شجرکاری کررہے ہیں ۔ حیدرآباد کے اطراف و اکناف علاقوں میں لاکھوں ایکر پر فارسٹ گرین چیلنج کے تحت سنتوش کمار شجرکاری کرتے ہوئے مثال قائم کررہے ہیں اور ان کی یہ ایک تاریخ بن جائے گی اور ہمیشہ یہ سماج کیلئے آنے والے نسل کیلئے فائدہ مند ہے ۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کی شجرکاری کے خواہشمند ہے اور اسی کے تحت اپنے جنم دن کے موقع پر ایک اور پودا لگانے کی اپیل کی ہے اور ہر دیہات میں شجرکاری کرتے ہوئے چیف منسٹر کو تحفہ دیں ۔ آج پرائمری ہیلت سنٹر میں 400 میوہ کے پودے ، ہارٹیکلچر کے ذریعہ ڈریپ سسٹم کے تحت شجرکاری کی جارہی ہے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے اس بات کو واضح کرتے ہوئے بتایا کہ این آر ای جی ایس اسٹاف مہیلا سنگموں کے زیر اہتمام ہر دیہات میں 100 پودوں کی شجرکاری کی جارہی ہے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ شجرکاری کے ذریعہ ماحولیات پر بھی قابو پایا جائیگااور بارش میں بھی اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ نظام آباد ضلع میں کوویڈ ٹیکہ اندازی ریاست گیر سطح پر سب سے آگے ہے جس پر ضلع کلکٹر کی تہنیت بھی پیش کی گئی اس پروگرام میں مارکفیڈ چیرمین گنگاریڈی ، ڈی ایم اینڈ ایچ او سدرشن ، ڈی آر ڈی او سرینواس و دیگر بھی موجود تھے ۔