شخصی طور پر عدالت میں حاضری

   

دیں ورنہ ضمانت منسوخ، عدالت کا سلمان خان کو انتباہ
جودھپور۔4جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ و سیشن کورٹ جج چندرکمار سونگارہ نے آج سلمان خان کو وارننگ دی ہے کہ وہ اگر آئندہ سماعت میں شخصی طور پر حاضر نہ ہوں تو ان کی ضمانت منسوخ کردی جائے گی ۔ اپریل 2018ء میں سلمان خان کو کالے ہرن شکارکیس میں پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی ۔ ان کے کیس کی آئندہ سماعت ستمبر 27کو مقرر ہے ۔ اس سے قبل عدالت کی جانب سے عدالتی حاضری کیلئے ان کو مستثنیٰ قراد دیا تھا لیکن استغاثہ مہی پال بشنوی نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ شخصی طور پر حاضر نہ ہوں تو ان کی ضمانت منسوخ کردی جائے ۔آج عدالت میں سلمان خان کے وکیل ایچ ایم سرسوت نے کہا کہ ان کے شوٹنگ شیڈول کے مطابق وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوسکے۔