کتہ گوڑم ۔ضلع بھدراوری کتہ گوڑم میں شدید بخار کی وجہ سے ایک خاتون فوت ہوئی اس بات سے ناواقف اس خاتون کا 7 سالہ لڑکا ساری رات ماں کی آغوش سے چمٹا رہا، ضلع بھدرادری کتہ گوڈم میں واقع “اشوا راؤ پیٹ منڑل” کے بازار میں پلاسٹک سامان اور غبارے فروخت کرنے والی نِرملہ نامی خاتون اپنے 7 سالہ کِرشنا نامی لڑکے کے ساتھ رہ رہی تھی، دو دن سے سخت بخار میں مبتلا تھی گزشتہ رات شدتِ بخار کے باعث موت واقع ہوئی، اس کا لڑکا ماں کے آغوش میں ہی سوتا رہا، جب صبح ہوء بھوک کی وجہ سے ماں کو بیدار کرنے لگا،کافی دیر بعد ماں نہ اٹھی ۔ بعد ازاں آس پاس کے لوگ جمع ہوئے تو یہ کیفیت دیکھ کر افسوس کا اظہار کیا۔
