انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردغان نے پیر کے روز کہا ہے کہ عام صارفین کی مدد کے لیے بجلی کے بلوں میں دو فکس ادائیگیاں ختم کی جا رہی ہیں جبکہ حکومت پہلے ہی توانائی کے شعبے میں چند اخراجات پر سبسیڈی کا اعلان کر چکی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ ترکی میں افراط زر بیس فیصد تک پہنچ چکی ہے اور ملک میں خوراک اور گیس کی قیمتوں میں شدید اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسی تناظر میں رجب طیب اردغان کی عوامی مقبولیت میں بھی کمی آئی ہے اور ماہرین اگلے برس کے وسط میں ہونے والے انتخابات کو اردغان کے لیے انتہائی مشکل قرار دے رہے ہیں۔ اردغان نے مہنگائی کے تناظر میں کم از کم اجرت میں اضافے کا اعلان بھی کیا ہے۔
