شدید بارش پر بلدیہ کو 657 شکایتیں وصول

   

۔293 مقامات پر پانی جمع ، 177 مقامات پر ڈرینج اُبل پڑنے کی شکایتیں
حیدرآباد۔ شہر میں 13 اکٹوبر کی شب سے صبح کی اولین ساعتو ںکے دوران ہوئی بارش کے دوران مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کو بارش سے متعلق 657شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں 293مقامات پر بارش کا پانی جمع ہونے کے علاوہ 177ڈرینیج کے ابل پڑنے کی شکایات شامل ہیں۔ کمشنر بلدیہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میںکہا گیا ہے کہ شہر حیدرآباد میں 13 اکٹوبر کو دیوار اور مکانات منہدم ہونے کے 12 شکایات جبکہ مین ہول کے ڈھکن بہہ جانے کے 10شکایات وصول ہوئے ہیں۔ جی ایچ ایم سی حدود میں درختوں کے گرنے کی جو شکایات موصول ہوئی ہیں ان کی جملہ تعداد 115 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ درختوں کے شاخوں کے ٹوٹ کر گرنے کی 38شکایات موصول ہوئی ہیں۔جی ایچ ایم سی کو مخدوش عمارتوں سے خطرات کی 13اکٹوبر کو محض دو شکایات موصول ہوئی ہیں ۔ شہر حیدرآباد میں بارش کے دوران شہریوں نے 100 نمبر کے علاوہ جی ایچ ایم سی ہیلپ لائن اور جی ایچ ایم سی ایپ کے ذریعہ شکایات درج کروائی ہیں۔ بلدی عہدیداروںنے بتایاکہ ٹوئیٹر پر موصول ہونے والی شکایات پر بھی جی ایچ ایم سی کے عملہ کی جانب سے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ای وی ڈی ایم کے عہدیداروں اور عملہ کو مطلع کیا گیا ۔