شدید بارش کے بعد حسین ساگر جھیل لبریز

   

حیدرآباد 21 ستمبر ( سیاست نیوز ) جمعہ کی رات اور ہفتہ کی شام سے ہونے والی شدید و موسلادھار بارش کے نتیجہ میں حسین ساگر جھیل میں پانی کا زبردست بہاؤ دیکھا گیا ہے ۔ شدید بارش کے نتیجہ میں حسین ساگر جیھل لبریز ہوگئی ہے اور اس میں گنجائش سے زیادہ پانی جمع ہوگیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ہفتہ کی رات 10.30 بجے حسین ساگر جھیل میں سطح آب 513.51 میٹرس درج کی گئی جبکہ یہاں فل ٹینک لیول 513.41 میٹرس ہے ۔ جی ایچ ایم سی حکام نے یہ بات بتائی ۔واضح رہے کہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں جمعہ کی رات اور ہفتہ کی شام شدید بارش ہوئی ۔ حسین ساگر میں اطراف کے علاقوں سے پانی کے بہاؤ میں اضافہ اور تیزی درج کی گئی تھی اور رات ساڑھے دس بجے حسین ساگر کی سطح آب اس کی گنجائش سے زیادہ درج کی گئی ہے ۔ حکام سطح آب پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔