شدید برفباری کے باعث نیو یارک اور پڑوسی علاقوں میں زندگی مفلوج

   

واشنگٹن : امریکہ کا شمال مشرقی حصہ ایک شدید برفانی طوفان کی زد میں ہے۔ نیو یارک شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور سینکڑوں پروازیں اور ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ نیو یارک کے میئر بل ڈے بلاسیو نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ ایمبولنسوں اور دیگر امدادی گاڑیوں کے لیے بڑی سڑکیں قابل استعمال رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ عام شہریوں کے ہر قسم کے غیر ضروری سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی ساحلی علاقے کے ساتھ ساتھ ورجینیا سے لے کر ریاست مین تک میں شدید برفباری اور طوفانی جھکڑوں سے خبردار کیا ہے۔