تل ابیب : اسرائیل نے کہا ہے کہ ہم کوایک شدید جوابی کاروائی کا اندیشہ ہے۔روزنامہ یڈیوٹ آہرونوٹ کے لئے انٹرویو میں نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ایک اسرائیلی عہدیدار نے کہا ہے کہ ہم نے ایک شدید جوابی کاروائی کے لئے تیاریاں کر لی ہیں۔ حملے کی صورت میں کسی علاقائی جھڑپ کے سدّباب کی خاطر، پس منظر میں، امریکہ سمیت بین الاقوامی برادری مصروفِ عمل ہے۔اسرائیلی عہدیدار نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے حملے کی صورت میں امریکہ، اسرائیل کی مدد کرے گا۔اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل KAN کے مطابق اسرائیلی انتظامیہ، ایران، لبنان حتیٰ کہ یمن سے بھی بیک وقت حملے کے امکان پر غور کر رہی ہے۔خبر میں کہا گیا ہے کہ کسی سرپرائز حملے کا امکان بھی اسرائیل کو ہے اور اسرائیل ہر محاذ پر ہائی الرٹ ہے۔ تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان مذاکراتی ٹریفک بھی تیز ہو گئی ہے۔ ایران سے آنے والے کسی حملے کی صورت میں امریکہ اور مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی بیسیں اسرائیل کو قبل از وقت ہوشیار کر دیں گی۔