شدید سردی میں احتیاط برتیں گہلوٹ کی عوام سے اپیل

   

جے پور: وزیراعلیٰ راجستھان اشوک گہلوٹ نے عالمی وبا کورونا کے درمیان شدید سردی میں لوگوں سے احتیاط کرنے کی اپیل کی ہے ۔گہلوٹ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا‘‘محکمہ موسمیات نے راجستھان کیلئے سردی کی لہر کے پیش نظر اورنج اور یلو الرٹ جاری کیا ہے ایسی صورتحال میں سبھی سے زیادہ سے زیادہ احتیاط کرنے کی درخواست کی ہے ۔ کورونا وبا کے اس وقت میں بچوں اور بزرگوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ضرورت ہے ۔ برائے مہربانی ہیلتھ پروٹوکال کی پیروی کریں اور کوئی لاپرواہی نے برتیں۔